Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

پاکستان کا دورہ انگلینڈ: دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟ وسیم اکرم نے اندر کی بات بتا دی

 

لیڈز(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جس طرح کی کنڈیشن تھیں اور دھوپ نکلی ہوئی تھی اگر میں بھی ٹاس جیت لیتا

تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا،ہمیں انگلینڈ کے باﺅلرزکو کریڈٹ دینا ہوگا جنہوں نے کنڈیشنز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا ۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں کوئی گیند ایسی نہیں تھی جو سوئنگ نہ ہوئی ہو، ہلتی ہوئی گیندوں پر کسی بھی لمحے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، لاردز ٹیسٹ میں کچھ گیندیں ایسی تھیں جو سیدھی رہ رہی تھی لیکن ہیڈنگلے کی کنڈیشنز مشکل تھیں جس پر بیٹسمینوں کو الزام دینا درست نہیں ہے،جب میچ شروع ہوا تو گیند مسلسل ہل رہا تھا۔وسیم اکرم نے آل راﺅنڈرشاداب خان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ شاداب کو میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں منتخب کیا تھا، ہر اننگز کے بعد شاداب ایک منجھے ہوئے کھلاڑی کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام دکھائی دی اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔ہیڈ نگلے میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پورتی ٹیم 174 رنز پر آﺅٹ ہوگئی جس کے جواب انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں

یہ خبر پڑھیں : بریکنگ نویز : الکشنج کمشن کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل اچانک روک دیا ، وجہ کیا بنی خبرآگئی

الیسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے اننگز کا آغاز کیا، فہیم اشرف کو جیننگز کو فہیم اشرف نے 29 رنز پر پویلین بھیجا جب کہ الیسٹر کک 46 رنز پر حسن علی کا شکار بنے۔ دن کے اختتام پر کپتان ڈومینک بیس صفر اور جو روٹ 29 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور یک بعد دیگرے پاکستان کے بلے باز پویلین لوٹتے رہے ایک موقع پر 79 رنز پر 7 کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہوجانے پر ٹیم کے لیے 100 رنز بھی بنانا مشکل دکھائی دے رہا تھا تاہم شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی جبکہ حسن علی نے بھی 24 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا، شاداب خان 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہرعلی

یہ خبر پڑھیں : بریکنگ نویز : الکشنج کمشن کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل اچانک روک دیا ، وجہ کیا بنی خبرآگئی

یہ خبر پڑھیں :‌ریحام خان نے اپنی کتاب مں عمران خان کو شطاںن ، خود کو تہجد گزار خاتون قرار دیا ہے اور شہبازشریف کو ۔۔۔ معروف اداکارحمزہ علی عباسی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ملک مںں نئی بحث چھڑ گئی

اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق کھاتہ کھولے بغیر ہی رخصت ہوگئے اور اظہر علی بھی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حارث سہیل اور اسدشفیق نے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن وہ بھی بالترتیب 28 اور 27 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمدصرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ٹاپ آرڈر کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے تمام تر امیدیں، لارڈز ٹیسٹ میں ان فٹ ہونے والے بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ ڈیبیو کرنےوالے عثمان صلاح الدین سے باندھ لیں لیکن انہوں نے بھی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور صرف 4 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔فہیم اشرف کھاتہ کھولے بغیر ہی آﺅٹ ہوئے جب کہ محمد عامر نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں : لیگا رہنما کی خوشاشں ماند پڑنے لگںص : خواجہ آصف کی تاحاات نااہلی ختم ہونے پر مسلم لگں (ن) کو کتنا نقصان ہو گا؟ معروف صحافی نے تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری سنا دی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JdK4G1
via IFTTT

No comments:
Write komentar