دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں روس کے مفاہمتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ سے موسوم گروہ ایک بار پھر کیمیائی حملہ کرنے کی سازش تیار کر رہا ہے۔ وائٹ ہیلمٹ سے موسوم گروہ دو ہزار تیرہ میں امریکہ و برطانیہ کی مالی مدد سے ترکی میں قائم ہوا تھا، جو شام میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں سرگرم رہا ہے۔
شام میں روس کے اس مرکز کے مطابق وائٹ ہیلمٹ علامت کے ساتھ چھے گاڑیوں کا ایک کارواں اور اسی طرح ایک ٹرک کہ جس میں مختلف قسم کے ہتھیار اور سات میزائلوں کے علاوہ کچھ کیمیکل مواد کے حامل کین بھی موجود تھے، شہر ادلب میں داخل ہوا ہے اور چار افراد نے ان میزائل ہیڈز کو کیمیکل مواد سے بھرا ہے تا کہ ایک بار پھر کیمیائی حملہ کئے جانے کی سازش کو عملی حامہ پہنایا جا سکے۔
اس گروہ نے اس سے قبل بھی خان شیخون اور غوطہ شرقی میں کیمیائی حملہ کیا تھا اور اس حملے کا ذمہ دار دمشق کی حکومت کو قرار دے دیا تھا تا کہ شام پر فوجی حملہ کئے جانے کا بہانہ مل سکے۔
The post شام میں کیمیائی حملے کی سازش appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KfXZzL
via IFTTT
No comments:
Write komentar