(تسنیم خیالی)
کسی دور میں فرانس مشرق وسطیٰ کے میدان میںایک اہم کھلاڑی کی حیثیت سے جانا جاتا تھا البتہ فرانس کا یہ کردار گزشتہ سالوں میں کم ہوتا چلا گیا، مگر اب فرانس نے مشرق وسطیٰ میں پھر سے قدم جمانے کی کوشش تیز کردی ہے اور علاقے میں کئی ایشوز میں کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دےرہا ہے، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اس معاملے میں فعال طریقے سے کام کررہے ہیں، انہوں نے مشرق وسطیٰ میں متعدد ایشوز میں مداخلت کی (اور کررہے ہیں) تاکہ فرانس کی مشرق وسطیٰ واپسی کی راہ ہموار ہوسکے، مثال کے طور پر لبنان کی سیاسی منظر نامے میں فرانسیسی بھی کردار ادا کررہے ہیں۔
آپ کو یاد ہوگا کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گرفت سے بچانے میں فرانس کا اہم کردار رہا اور اس غرض کیلئے میکرون بذات خود سعودی عرب گئے تھے علاوہ ازین فرانس نے اپنے فوجی دستے شام بھیجے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ یہ فوجی دستے وہاں موجود امریکی فوجیوں کی مدد کیلئے بھیجے گئے ہیں، اس سے قبل فرانس شام پر ہونے والے آخری حملے میں امریکہ اور برطانیہ کا ساتھی کاتھا، یمن کے معاملے میں بھی فرانس متحرک دیکھائی دے رہا ہے۔
فرانسیسیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے رواں ماہ 27 تاریخ کو پیرس میں یمن کی افسوسناک انسانی صورتحال پر سیمینار منعقد کرنا ہے، جس میں مختلف ممالک اور عالمی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے، البتہ یمن پر جارحیت میں فرانسیسی بھی شریک ہیں، یمن پر جارج سعودی اتحاد کو فرانس لاجسٹک مدد فراہم کرتا آرہا ہے مثلا ً ہتھیار کی فراہمی، فوجیوں کی تربیت اور انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی، لیبیا اگرچہ مشرقی وسطیٰ کا حصہ نہیں ہے مگر وہ اس خطے کا پڑوسی ملک ہے اور خطے کے حالات میں بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے، لیبیا میں معمر القذافی کی حکومت کے خاتمے اور لیبیا کو غیر مستحکم کرنے میں فرانس کا اہم کردار رہا اور اب بھی فرانسیسی National front for saluation of zibya کی جماعت کا عسکری ونگ National aomy of zibya کے چیف جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت اور مدد کرتا ہے ، یہی نہیں بلکہ فرانس نے گزشتہ مئی کے اواخر میں لیبیا میں متنازع اطراف کے درمیان صلح کرائی اور اس حوالے سے فرانس میں اجلاس کا انعقاد بھی کرایا گیا جس میں لیبیا کی موجود حکومت کے سربراہ فایزالسراج، نیشنل آرمی آف لیبیا المشری نے شرکت کی تھی ، اجلاس کے نتیجے میں 8نقاط پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت لیبیا کو موجود صورتحال سے نکال کر استحکام کی طرف لے جانے پر تمام اطراف نے اتفاق کیا، فرانس کے متحرک ہونے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ میکرون خود کو مشرق وسطیٰ کے مسائل حل کرنے میں اہم شخص کے طور پر پیش کررہا ہے، تاکہ علاقے میں فرانس اپنے قدم پھر سے مضبوط کرسکے اور دہائیوں پہلے کی طرح فرانس کے اثرورسوخ کو واپس لاسکے۔
The post فرانس کی مشرق وسطیٰ میں واپس آنے کی کوشش appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JcRblX
via IFTTT


No comments:
Write komentar