Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 19 June 2018

مصری فٹبالر نے شراب بنانے والی کمپنی کا مین آف دی میچ ایوارڈ ٹھکرا دیا

 

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) مصری فٹبال ٹیم کے گول کیپر نے شراب بنانے والی کمپنی کے تعاون سے تیار کیے گئے فیفا ورلڈکپ مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلے میں مصری گول کیپر اس وقت ہیڈ لائنز اور سوشل میڈیا کی زینت بن گیا جب 29 سالہ محمد الشناوی نے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ جس کمپنی کے تعاون سے ایوارڈ پیش کیا جا رہا ہے وہ شراب بنانے اور فروخت کرنے کا غیر اسلامی کاروبار کرتی ہے۔

مصری کھلاڑی کو یورو گوئے کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر میچ کے اختتام پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز پیش گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کے لیے ہاتھ آگے بڑھانے کے بجائے اسے ٹھکرانے کا اشارہ دیا اور آگے بڑھ گئے۔

ایوارڈ ٹھکرانے کے بعد مذکورہ کمپنی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر مصری فٹبالر کی تصویر پوسٹ نہیں کی حالانکہ یہ کمپنی فیفا کی آفیشل اسپانسر ہونے کی وجہ سے ہر مین آف دی میچ کی تصویر ایورڈ کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔

The post مصری فٹبالر نے شراب بنانے والی کمپنی کا مین آف دی میچ ایوارڈ ٹھکرا دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2ypDA5G
via IFTTT

No comments:
Write komentar