Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

بن سلمان سعودی عربیہ میں ” گناہوں والے منصوبے” نافذ کرنے سے گریز کریں: القاعدہ کا انتباہ

 

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی دست پروردہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عربیہ میں ” گناہوں والے منصوبے” نافذ کرنےسے گریز کریں۔اطلاعات کے مطابق القاعدہ نےاپنے بیان میں سعودی ولی عہد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات اور منصوبوں سے اجتناب کریں جو ” گناہوں سے بھرپور” ہوں۔

بیان میں کہا گیا کہ اصلاحات پسند ولی عہد نے مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی، ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرائے جو کہ مخلوط تھے اور موسیقی کے بڑے بڑے کنسرٹ کا انعقاد کیا، اس کے ساتھ ساتھ مساجد کے بجائے سنیما گھروں کو آباد کرکے فلمیں دکھانا شروع کیں، ولی عہد کی جانب سے یہ تمام منصوبے گناہوں سے بھرے ہوئے ہیں جو انتہائی قابل مذمت اقدامات ہیں۔

The post بن سلمان سعودی عربیہ میں ” گناہوں والے منصوبے” نافذ کرنے سے گریز کریں: القاعدہ کا انتباہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LRbVxs
via IFTTT

No comments:
Write komentar