Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 3 June 2018

انگلش آل راؤنڈر معین علی کا کرکٹر بننے کی پیچھے اصل کہانی کیا نکلی؟ تفصیلات جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

 

لندن (ویب ڈیسک)انگلش آل راؤنڈر معین علی کرکٹر بننے کی وجہ اپنے والد کو قرار دے دیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے والد رات بھر ٹیکسی چلاتے تھے ، صبح 6بجے ان کی واپسی ہوتی اور پھر 9بجے وہ مجھے پڑیکٹس کیلئے لے جایا کرتے تھے ،

ان کی بڑی خواہش تھی کہ میں کرکٹر بنوں ، جب میں چھوٹا تھا تو انہوں نے مجھے کہا کہ اپنی زندگی کے 2برس مجھے دے دو ، اس کے بعد جو دل چاہے کرنا ، میں جن لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرتا ان میں سے کسی کے پاس بھی بیٹ ، پیڈز اور دیگر سامان نہیں تھا سب ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے انگلش ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا ، میرے والد بھی بہت خوش ہیں ، وہ فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ میرابیٹا انگلینڈ کی جانب سے کھیلتا اور ان کی یہی خوشی میرے لیے سب کچھ ہے ۔دوسر ی جانب ایک خبر کے مطابق ا نگلینڈ کو اپنی قیادت میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے والے انگلش کپتان جوئے روٹ نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کامیابی پر خوش ہیں لیکن مجموعی کارکردگی کے حوالے ابھی مطمئن نہیں۔اپنے رد عمل میں ان کا کہنا تھا انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انگلش ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد حوصلہ نہیں ہاری اور نئے جوش و جذبے کے ساتھ تیسرا اور پھر چوتھا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی لیکن کھیل کے

یہ خبر پڑھیں : کای آپ کا اشارہ بی بی کی طرف ہے ۔۔۔۔۔ اسد درانی کی کتاب مں مریم نواز اور نواز شریف کے حوالے سے کاs دھماکہ خز7 مواد موجود ہے ؟ یہ اقتباسات ملاحظہ کے پ

یہ خبر پڑھیں :‌الکشن 2018 : این اے 53 اسلام آباد ۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قرییو ساتھی عامر کاsنی کے خلاف اپنے ہی حلقے مںر اییہ آواز بلند ہو گئی کہ پوری تحریک ا نصاف کو فکر لاحق ہو گئی

بعض شعبے ایسے ہیں جہاں ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ ٹیم کاٹاپ آرڈر ابھی تک توقعات پر پورا نہیں اتر رہا جس کی وجہ سے اننگز کی ابتداءمیں دباو کا شکار ہو نا پڑتا ہے۔ ہمارے پاس معین علی اور بین اسٹوکس کی شکل میں2ایسے آل راﺅنڈرز موجود ہیں جو مشکل صورتحال میں ٹیم کا سہارا بنتے ہیں۔حالیہ سیریز میں ان دونوں نے تقریباً ہر موقع پر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔میں نے سیریز کے آغاز سے پہلے کہا تھا کہ یہ 30 یازائد ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لئے موقع ہے کہ وہ آگے آئیں اور سینیئر کے طور پر اپنا کردار اد کریں ۔ معین علی نے اس پر حرف بحرف عمل کیا اور ثابت کر دکھایا کہ ٹیم کو کیسے سہارا دیا اور کامیابی سے ہمکنار کیا جاتا ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2sBOYWa
via IFTTT

No comments:
Write komentar