چکوال(ویب ڈیسک)عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کا ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی بھی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پی ٹی آئی نے مزید 2وکٹیں گرادیں جن میں ن لیگ کے سابق ضلعی ناظم سردار غلام عبا س اور کوئٹہ سے سابق وزیرمیر شاہنواز مری شامل ہیں ۔دونوں رہنما باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں
شمولیت کا اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اورسردار غلام عباس کے درمیان معاملات طے پاگئے اور وہ آج جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے ۔سردار غلام عبا س چکوال کی مقبول سیاسی شخصیت ہیں انہوں نے آزادحیثیت سے قومی اسمبلی الیکشن میں ایک لاکھ ایک سوووٹ لیے تھے،پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی شمولیت سے چکوال میں پارٹی مزید مستحکم ہو گی۔ دوسری طرف کوئٹہ سے سابق وزیر میر شاہنواز مری نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ ر محمد رند کے ساتھ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل کی جانب سے آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رشید گوڈیل آج دوپہر بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے رشید گوڈیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر بات نہیں کی جب کہ تین ماہ قبل بھی خبریں
زیرگردش تھیں کہ رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ رشید گوڈیل کی شمولیت سے متعلق خبریں آنے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست چھوڑ چکے ہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں تاہم آج ان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل 18 اگست 2015 کو کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ قاتلانہ حملے کے بعد رشید گوڈیل نے سیاست سے غیراعلانیہ کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔دوسری طرف عبد الرشید گوڈیل آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ملاقات کریں گے۔جس کے بعد وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ کچھ سال قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کاڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے۔جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل آئندہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور اب متعلقہ ذرائع کے مطابق رہنما ایم کیو ایم عبد الرشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔(ف،م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2srKD8K
via IFTTT

No comments:
Write komentar