سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم سے گزشتہ ماہ 15 کشمیری شہید اور 57 زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے جس سے متعدد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک بچہ اور بچی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ میں57 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ قابض فورسز نے مظالم کے دوران 16 رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا۔کشمیری میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 179 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
The post سری نگر: بھارتی فوج کے مظالم سے گزشتہ ماہ 15 کشمیری شہید ہوئے، رپورٹ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oA6jxr
via IFTTT


No comments:
Write komentar