تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں اسلام آباد پالیسی انسٹیٹوٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے حامی اور علاقائی امن کو متاثر کرنے والے ممالک امریکہ کو اربوں ڈالر بھتے کے طور پر دیتے ہیں جن کا یہی مقصد ہے کہ امریکہ ان کی جارحانہ اور غیرتعمیری پالیسیوں کی حمایت کرے.
ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا کہ جنوبی خلیج فارس کے بعض ممالک اور امریکہ دوسرے ممالک من جملہ افغانستان میں دہشتگردوں کو منتقل کر رہے ہیں جبکہ ایران دہشتگردوں کے گھیرے کے باوجود محفوظ ملک ہے اس لئے کہ ایرانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں اورایران اپنے پاوں پر کھڑا ہے اور ایرانی قوم اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہر حال میں تیار ہے.
انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علاقائی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ علاقائی مسائل ومشکلات کے حل اور استحکام کی برقراری کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔
ڈاکٹر کمال خرازی نے شام وعراق کے لئے ایران کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق میں دہشتگردوں کی شکست کے بعد وہ دوسرے روپ میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرکے افغانستان،شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کونا امن کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی کل کابل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں وہ پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
سیمینار سے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی،ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری،سفیر اسلامی جمہوریہ ایران مہدی ہنر دوست اور پروفیسر سجاد بخاری سید سمیت متعدد دانشوروں نے خطاب کیا۔
The post دہشتگردی کے حامی ممالک امریکہ کو بھتہ دیتے ہیں:ڈاکٹر سید کمال خرازی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GBaSBS
via IFTTT


No comments:
Write komentar