Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

چنیوٹ میں نازیبا وڈیوز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چنیوٹ میں چھاپہ مار کر لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے کو گرفتار کرلیا۔ چنیوٹ میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم بازید لڑکیوں سے دوستی کرتا پھر ان کی نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم بازید کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا جس میں سے نازیبا ویڈیوز کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post چنیوٹ میں نازیبا وڈیوز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا گرفتار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GzDQ4Y
via IFTTT

No comments:
Write komentar