واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جج جارج ڈنیلز نے جاسٹا قانون کی بنیاد پر گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حادثے کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کی شکایات کو نظرانداز کئے جانے پر مبنی سعودی منصوبے کو مسترد کر دیا۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی جج جارج ڈنیلز نے جاسٹا قانون کی بنیاد پر گیارہ ستمبر کے واقعے سے متعلق شکایات کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکی کانگریس نے اٹھاّئیس ستمبر دو ہزار سولہ کو دہشت گردوں کے حامیوں کے مقابلے میں انصاف کے عنوان سے جاسٹا قانون کی منظوری دی ہے جس سے گیارہ ستمبر کے واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کے لئے قانونی کارروائی کو آگے بڑھائے جانے کا راستہ ہموار ہوا تھا۔
جاسٹا قانون کی منظوری کے بعد ہی گیارہ ستمبر کے واقعے کے بارے میں امریکہ میں سعودی عرب کے خلاف کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ دو برس کے دوران سعودی عرب کی جانب سے اس مسئلے کو دبانے کے لئے بہت کوششیں کی گئیں تاہم امریکی جج نے سعودی عرب کی ان کوششوں پر اب پانی پھیر دیا۔
گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے واقعے میں تقریبا تین ہزار افراد ہلاک اور چھے ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے جبکہ اس حملے کے انّیس ذمہ دار افراد میں پندرہ سعودی شہری شامل رہے ہیں۔
The post نائن الیون کا مقدمہ ختم کرنے کی سعودی درخواست مسترد؛ امریکی عدالت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pQfDOd
via IFTTT
No comments:
Write komentar