کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2018 کےالیکشن تک پتنگ کو پھٹنے یا گرنے نہ دینے کے بیان پر قائم ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا، میں نہیں چاہتالیکن عوام عدالت میں جاناچاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کادائرہ اختیار عدالت طے کرے گی،بہادرآباد گروپ کو سنجرانی کو ووٹ دینے کاصلا دیاگیا،وقت آنے پربتاؤں گا فیصلے کے پیچھے کون ہے، میرے پاس اب بھی تمام آپشن موجودہیں،میں نے ایک اور نئے انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی تجویزدی۔
فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی اور عدالتی سطح پر فیصلہ چیلنج کریں گے، میں نے نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا،35 سالہ سیاسی جدوجہد کارکنوں کے سامنے ہے،6 اپریل کوباغ جناح میں جلسہ کرنے پرغورکررہےہیں، میڈیا کے بجائے براہِ راست رابطے کیے جائیں، میرے پاس اب بھی آخری کارڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہاربھی جانتےہیں فیصلےکےپیچھےکون ہے،پیپلزپارٹی،پی ایس پی،پی ٹی آئی کوموقع دیاجارہاہے،مائنس ٹوکرکےمتحدہ کاووٹ بینک تقسیم کیاجارہاہے، فیصل سبزواری22اگست معاملےپربات نہیں کرسکتے، فیصل سبزواری 22 اگست کوملک میں موجودہی نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کامران ٹیسوری کم ازکم ہمیں بانی متحدہ کی طرح نہیں لےجائیں گے،مسئلہ کامران ٹیسوری کانہیں،مسئلہ ہراس شخص کاہےجسےمیں پارٹی میں منتخب کروں۔
فروغ نسیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملےمیں فروغ نسیم کابھی کردارہے، بانی متحدہ کےدورمیں فروغ نسیم کبھی سیاسی معاملات میں نہیں بولے، فروغ نسیم آج سیاسی معاملات میں بڑھ چڑھ کربات کررہےہیں۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ میں بھی بہادرآبادگروپ کودعوت دیتاہوں آجائیں،پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کی جانب سےشمولیت کی دعوت ملی ہے، بہادرآباد گروپ کا میسج آیا ہے،بات ہوسکتی ہے، کسی اورپارٹی میں نہیں جاؤں گا، 45 دنوں کی دوری پر30سالوں کی رفاقت حاوی ہوگی۔
The post وقت آنے پربتاؤں گا فیصلے کے پیچھے کون ہے، فاروق ستار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Gf5WPD
via IFTTT


No comments:
Write komentar