کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سندھ پولیس کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کیس میں مطلوب معطل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ملزم نے کسی بھی قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر نہیں کیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے راؤ انوار کی سفری معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا، جیسا کہ اس سے قبل 23 جنوری کو بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے امیگریشن اسٹاف نے سابق ایس ایس پی کے ملک سے باہر جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریاست کے تمام ادارے راؤ انوار کی تلاش اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مدد کرنے کے پابند ہیں، اے ایف آئی نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر موجود ان کے باڈر میجنمجنٹ نظام کے تحت وصول ہونے والی سفری معلومات کے حوالے سے سندھ پولیس کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جب سے سابق ایس ایس پی ملیر کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیا گیا ہے، ملزم نے ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ اور سمندر کے راستے سے قانونی طور پر بیرون ملک کا سفر نہیں کیا، جہاں ایف آئی اے کی امیگریشن کی چیک پوسٹ ایسے مطلوب افراد پر نظر رکھتی ہے۔
تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس ایسے افراد کی نگرانی کرنے کا طریقہ کار موجود نہیں جو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔ادھر بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ملزم کے بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بنائے جانے کے بعد سوالات جنم لے رہے ہیں کہ اس قدر ہائی پروفائل ملزم اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا جاسکا۔
The post راؤ انوار نے قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر نہیں کیا، ایف آئی اے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2CRk5A5
via IFTTT


No comments:
Write komentar