Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

غوطہ میں شامی فوج کا کامیاب آپریشن درحقیقت امریکہ و اسرائیل کی شکست ہے:پروفیسر دمشق یونیورسٹی

 

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)دمشق یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے شام کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غوطہ شرقیہ میں فوج کا آپریشن درحقیقت امریکہ اوراسرائیل کی شرمناک شکست ہے ۔ یورپی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’محمت یوا‘‘نے شام کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غوطہ شرقیہ میں فوج کا آپریشن درحقیقت امریکہ اوراسرائیل کی شرمناک شکست ہے ۔

انہوں نے کہاکہ غوطہ شرقیہ کا علاقہ اور پورا جنوبی محاذ امریکہ اوراسرائیل کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان علاقوں سے دہشتگردوں کی مکمل نابودی کا مطلب امریکہ اوراسرائیل کی شکست ہے ۔

معروف پروفیسر نے کہاکہ غوطہ شرقی میں شامی فوج کے جاری آپریشن کےد وران ترکی نے کسی بھی طرح کا اشتعال انگیز اقدام نہیں کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ترکی اندرونی طورپر دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کی حامی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چار اپریل کو استنبول میں ترکی ،ایران اورروس کا ہونے والا سہ فریقی اجلاس شامی تنازعے کوسیاسی طریقے سے حل کرنے میں اہم ثابت ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ غوطہ شرقی میں فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر صوبے ادلب منتقل ہونے کے معاہدے کو تسلیم کیا ہے اس لئے ادلب صوبے پر اب مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں ہزاروں دہشتگرد سرگرم ہیں۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

The post غوطہ میں شامی فوج کا کامیاب آپریشن درحقیقت امریکہ و اسرائیل کی شکست ہے:پروفیسر دمشق یونیورسٹی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pMWmfR
via IFTTT

No comments:
Write komentar