Technology

Ads

Most Popular

Friday, 2 March 2018

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پرتاکید

 

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان اور اردن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ہندوستان کا دورہ کرنے والے اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین دوم نے نئی دہلی میں اسلامی ورثہ، مفاہمت اور میانہ روی کی ترغیب کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا کا مستقبل ہے۔ اسلام محبت اور رواداری پر زور دیتا ہے اور اپنے ماننے والوں کو انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری لڑائی مختلف ملکوں کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ یہ نفرت اور بنیاد پرستی پھیلانے والی قوتوں کے خلاف جنگ ہے ۔اس موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں بلکہ یہ لڑائی منفی ذہنیت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے خلاف درندگی کا حملہ کرنے والے شاید یہ نہیں سمجھتے کہ نقصان اس مذہب کا ہوتا ہے جس کے لئے کھڑے ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔

The post دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پرتاکید appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2FKC0LP
via IFTTT

No comments:
Write komentar