پیرس(ویب ڈیسک)دنیابھرمیں آج گڈ فرائی ڈے کی تقریبات منائی جا رہی ہیں، اس موقع پر پوپ فرانسس نے ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بارہ قیدیوں کے پیر دھلوائے اور انہیں بوسہ بھی دیا ، ان میں دو مسلمان قیدی بھی شامل تھے ۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا
پوپ فرانسس نے خصوصی عبادت کے حصے کے طور پر روم کے قریب واقع ایک اصلاحی جیل کا دورہ کیا جہاں ان بارہ قیدیوں کے پاؤں دھو کر عقیدت میں چومے ۔اس عبادت کے بعد پوپ فرانسس نے قیدیوں اور قیدخانے کے عملے کو عشائیہ بھی دیا ۔اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا ہر ایک کے پاس موقع ہوتا ہےاور ہمیں کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہئے ۔پوپ کے پانچ سالہ روحانی منصب کے دوران یہ چوتھی بار ہے کہ انہوں نے ایک اطالوی جیل میں اس دن کا جشن منایا ہے۔(ذ،ک)
آج کی ٹاپ سٹوریز مظلوم فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کی تیاری ،اسرائیلی حکام نے نوٹس جاری کر دیا ،امت مسلمہ کے لئے افسوسناک خبر آگئی
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2pQPdeq
via IFTTT
No comments:
Write komentar