منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) علمائے بحرین نے آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلوں کو دین اسلام اور عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ علمائے بحرین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے حکومت مخالفین کے خلاف جو فیصلے صادر کئے ہیں، وہ لوگوں کی جان اور عزت و ناموس کے تعلق سے دین اسلام کے بنیادی ترین اصولوں کو پامال کئے جانے کے مترادف ہیں۔
علمائے بحرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایذا رسانی کے ذریعے لئے گئے اعترافی بیان کی بنیاد پر سزائے موت دینے، شہریت سلب کرنے، خواتین کو جیلوں میں بند کرنے اور آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے دیگر ظالمانہ فیصلے عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر بھی پورے نہیں اترتے۔
یاد رہے کہ بحرین کی اپیل کورٹ نے منگل کے روز ملک کے مزید دو انقلابی نوجوانوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ ان نوجوانوں پر ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا۔بحرین کی نمائشی عدالت نے اسی طرح دو دیگر بحرینی نوجوانوں کو عمر قید اور پانچ نوجوانوں کو تین سے سات سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
The post علمائے بحرین کی نمائشی عدالت کے ظالمانہ فیصلوں کی مذمت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2t2yfPh
via IFTTT
No comments:
Write komentar