اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار کے معیشت پر بولے گئے جھوٹ بے نقاب ہوگئے۔ شریفوں اور ڈار نے پاکستان کے لیے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے
کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے معیشت پر بولے گئے جھو ٹ بے نقاب ہوگئے۔عمران خان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے متعلق غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسحٰق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو قرض کے جال میں پھنسا دیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ’اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے لیے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑ دیا‘۔یاد رہے کہ غیر ملکی جریدے بلوم برگ میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور زرمبادلہ ذخائر میں یہ کمی ایشیا کے تمام ممالک سے زیادہ تیز ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے۔ کمبوڈیا کی معیشت پاکستانی معیشت سے 10 گنا کم ہے۔یاد رہے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس میں نامزد شریک ملزمان پر آج بھی
فرد جرم عائد نہ ہوسکی اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2017 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد سمیت 3 افراد کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت میں پیش نہ ہوئے، جن کی دو روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔بعدازاں عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔کیس کا پس منظر۔سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصر مدت میں 91 گنا بڑھے۔گذشتہ برس 27 ستمبر کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔اسحاق ڈار 7 مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔تاہم بعدازاں مسلسل غیر حاضری پر احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا تھا۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2uwQKfq
via IFTTT

No comments:
Write komentar