Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

شیخ تمیم کے دورہ روس پر ایک نظر

 

(تسنیم خیالی)
مشرقی وسطیٰ کے علاقے بالخصوص اس خطے کےاہم حصےخلیج فارس کے خطے میں اہم تبدیلیاں رونما ہونے کے قوی امکان پیدا ہوتے جارہے ہیںان تبدیلیوں کی اہم وجہ قطر بائیکاٹ کا معاملے اور اس معاملے میں امریکی کردار کو قرار دیاجائے تو بیجانہیں ہوگا، گزشتہ 5جون کو جب یہ معاملہ شروع ہوا تھا تو ترکی اور ایران نے قطر کی حمایت میں موقف اپناتے ہوئے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کو چیلنج کردیا، ترکی کی بات کی جائے تو وہ شروع سے ہی قطر کا اہم اتحادی سمجھا جاتا ہے اور متوقع تھا کہ وہ محدود پیمانےپرقطریوں کا ساتھ دے، کیوں کہ ترکی کےسعودی عرب ، امارات اور بحرین کے ساتھ بھی معقول حد تک اچھے تعلقات قائم تھےمگر ترکی نےسبھی کو حیران کرتے سعودی عرب ، امارات اور بحرین کو زور دار جھٹکا دیتے ہوئے قطر کا بڑے پیمانے پر ساتھ دیا جس کی سب سے واضح مثال یہ ہے کہ بائیکاٹ کے محض چند دن بعد ہی ترکی نے اپنے فوجی دستے قطر کے دفاع کے لیے قطر روانہ کردیے۔

ایران نے بھی دنیا کو حیران کردینے والے موقف کو اپناتے ہوئے قطری تجارت کے لیے اپنی بندرگاہیں کھول دی اور قطر کی حمایت کا اعلان کردیا، قطر اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات سعودی عرب کی وجہ سے اس وقت منقطع ہوئے تھے جب سانحہ منیٰ کے بعد تہران میں ایرانی عوام نے سعودی سفارت جانے پر دھاوا بولا تھا، سعودی عرب نے اس پر ایران کے ساتھ تعلقات ختم کردیے تھے اور سعودی عرب کے دباؤ پر قطر کو بھی ایسا کرنا پڑا، اس کے باوجود ایران نے قطر کی حمایت کا اعلان کیا جس کے جواب میں قطر یوں نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بحال کرکے بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو آگ بگولا کردیا۔

امریکہ نے بائیکاٹ کے معاملے میں قطر کو دھوکہ دیتے ہوئے بائیکاٹ کرنے والے ممالک سے ہمدردی کا اظہار کیا اور یہ بات امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی طرف سے قطر پر عائد الزامات کی حمایت کرکے ثابت کی اور ابھی ٹرمپ نے بائیکاٹ کے مخالف ریکس ٹیلرسن کو وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کرکے بھی ثابت کیا ہے وہ قطر کے بائیکاٹ کے حق میں ہیں، اس کے علاوہ کہا جارہا ہے ٹرمپ مستقبل قریب میں مشرق وسطیٰ میں موجود قطر میں واقع امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے ’’العدید‘‘ختم کر کے سعودی عرب میں ایک متبادل فوجی اڈہ قائم کریں گے اور بلاشبہ اس اقدام سے مشرق میں بہت کچھ بدل جائے گا۔

حال ہی میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے روس کا دورہ کیا ہے جہاں ان کی ملاقات روسی صدر وبلا دیمیر پیوٹن سے بھی ہوئی، اس دورے کے حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ قطر کے بائیکاٹ اور ’’العدید‘‘ فوجی اڈے کے حوالے سے امریکی موقف کے جواب میں کیا گیا ہے جس سے واضح ہوتاہے کہ قطر بھی روس کوامریکہ کے متبادل کے طور پر دیکھ رہا ہے اور قوی امکان ہے کہ مستقبل میں قطر اور روس کے تعلقات میں حیران کن مضبوطی قائم ہو، مگر تجزیہ نگار تاحال اس معاملے میں کچھ کہنے سے قاصر ہیں کہ کیا قطر روس کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈہ قائم کرنے دے گا یا نہیں اور اگر دیگا تو پھر خطے کی صورت حال کس طرف جائے گی اور امریکہ کا موقف کیا ہوگا؟

The post شیخ تمیم کے دورہ روس پر ایک نظر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GzauDG
via IFTTT

No comments:
Write komentar