Technology

Ads

Most Popular

Friday, 2 March 2018

اسرائیل لبنان جنگ کے امکانات ہیں: جنرل کوبی باراک

 

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ایک اہم عہدیدار نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو قتل کرنے سے اسرائیل حزب اللہ پر فتحیاب ہوگا،اسرائیل کے زمینی فوج کے سربراہ جنرل کوبی باراک کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان نئی جنگ کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ممکن ہے کہ جنگ امسال ہی ہوجائے جس کے لئے حزب اللہ نے بھی تیاری کرلی ہے۔

باراک کے مطابق اگر جنگ شروع ہوتی ہے تو اسرائیل تمام تر زمینی فوج کو لبنان روانہ کردے گا،باراک کے بقول یہ جنگ انتہائی شدید ہوگی کیونکہ حزب اللہ جنگی تجرے سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ جدید ترین ہتھیاروں سے بھی لیس ہے اور اسرائیل کیلئے جنگ جیتنے کا بہترین راستہ حسن نصراللہ کو قتل کرنے میں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ماضی میں کئی مرتبہ سید حسن نصراللہ کو قتل کرنےکا منصوبہ بنایا تھا،البتہ اسے اپنے ناپاک منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی کبھی جرأت نہیں ہوئی۔

The post اسرائیل لبنان جنگ کے امکانات ہیں: جنرل کوبی باراک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2FKOTWi
via IFTTT

No comments:
Write komentar