انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ذرائع کے مطابق امریکہ نے آئندہ چند دنوں میں ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ ایف 35 جنگی طیارے کو 21 جون کو ٹیکساس میں ترک فوج کے حوالے کرے گا۔ اس سے قبل ترکی کے وزير دفاع نے بھی اعلان کیا تھا کہ امیرکہ نے ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔
ترک وزير دفاع نور الدین جانیکلی نے کہا کہ ایف 35 جنگی طیاروں کی خرید کے سلسلے میں ترکی 11 ارب ڈالر ادا کرے گا جبکہ اب تک 800 ملین ڈالر ادا کئے جا چکے ہیں۔ اس نے کہا کہ ترکی نے 100 طیاروں کی درخواست دی ہے جن میں سے 35 کا معاملہ قطعی طور پر ہو چکا ہے۔
The post امریکہ کا ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دینے کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2I3FaK3
via IFTTT
No comments:
Write komentar