Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 20 June 2018

بریکنگ نیوز: پنجاب کے معروف سیا سی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد سے عام انتخابات کے اُمیدوار کو قاتلانہ حملے میں موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں حلقہ پی پی 109 سے اُمیدوار وقار احمد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ

وقار احمد پر قاتلانہ حملے کا واقعہ تھانہ نشاط آباد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور پی پی 109 سے عام انتخابات کے لیے اُمیدوار وقار احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور وقار احمد کی لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ فائرنگ مخالفین نے کی اور مخالفت کی بنا پر ہی وقار احمد کو موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رحیم برکزئی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا جب کہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق پشاورمیں میتھر اکے علاقے پنم ڈیری کے قریب رحیم برکزئی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 3ملزمان کو حراست میں لیے لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا

یہ خبر پڑھیں : نگران وزیر اعظم کی سنگا پور مںد جائدپادیں ۔۔۔ الکشنل کمشنو کی جانب سے جاری نگران حکومت کی اثا ثوں کی ناقابل ینرس تفصلاہت جاری کر دیں

یہ خبر پڑھیں : نثار صاحب! پلزم خاموش رہںا۔۔۔۔۔ چودھری نثار علی خان کی طرف سے بولنے کا اشارہ ملنے پر سابق وزیرداخلہ کے پاس کونسے رہنما منت سماجت کے لے۔ پہنچ گئے؟ ناقابل یننے خبر آگئی

شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس بارے میں حتمی معلومات تحقیقات کے بعد دی جائیں گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کھیوڑہ میں سیاسی مخالفین نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے یو سی چیئرمین اور کونسلر سمیت 33 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق جہلم کے علاقے کھیوڑہ میں سیاسی مخالفین کی فائرنگ سے یونین کونسل ڈنڈوٹ کے (ن) لیگی چئیرمین راجا ماجد اور یوسی کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راجا ماجد علاقے میں کسی عزیز کے گھر تعزیت کے لئے گئے ہوئے تھے، اس دوران ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی، اسی دوران مخالفین میں شامل عمران نامی شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راجا ماجد، یو سی کونسلر اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2todRF0
via IFTTT

No comments:
Write komentar