Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 20 June 2018

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کی خوبصورت اور دبنگ خاتون رہنماء کا بھی ’اقامہ‘ منظر عام پر آگیا

 

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کی خوبصورت اور دبنگ خاتون رہنماء کا بھی ’اقامہ‘ منظر عام پر آگیا ۔۔۔۔وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسروں کے اقاموں پر شور مچانے والی تحریک انصاف کے اپنے اقامے سامنے آنے لگے۔۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور این اے 162سے قومی اسمبلی کی امیدوار عائشہ نذیر

جٹ کا سعودی عرب کا اقامہ نکل آیا،انکے والد نذیر جٹ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کروانےکا سلسلہ بھی کل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد کاغذوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔اس موقع پر بڑی بڑی وکٹیں اڑنے کی امید ہے اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بہت سے بڑے بڑے سیاسی نام اس مرحلے پر مشکل میں پڑ سکتے ہیں اور انکے کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔اسی ضمن میں ریٹرننگ افسران عمران خان اور چوہدری نثار کو بھی طلب کر چکے ہیں۔کاغذات نامزدگی کے اس جانچ پڑتال کے اہم موقع پر بڑی بڑی قلابازیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔آرٹیکل 63,62 کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے سیاسی رہنماوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں۔ان میں سے ہی ایک

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف میں جشن کا سماں ، پاکستان کے بڑے مذہبی گھرانے نے کپتان کی حمایت کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں

یہ بھی پڑھیں : گرمیوں کی تعطیلات میں پرائیویٹ سکولز کی جانب سے فیسوں کی وصولی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے والدین کو بڑی خوشخبری سنا دی

عائشہ نذیر جٹ بھی ہیں جنہوں نے اپنا اقامہ چھپایا ہوا تھا تاہم اب کے کاغذات نامزدگی میں عائشہ نذیر جٹ کا اقامہ نکل آیا ہے۔عائشہ نذیر جٹ کو این اے 162 وہاڑی سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔عائشہ نذیر جٹ کے والد اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نذیر جٹ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئیے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نذیر جٹ کو پی پی 229 کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔نذیر احمد جٹ کو 2010 میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔انکوجعلی ڈگری کیس میں نااہل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں ، شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے ورنہ ۔۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثارکی جانب سے نامور شخصیت پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں : (ن) لیگ کی جانب سے چوہدری نثار کو کمر توڑ جھٹکا، شریفوں کے حواری کے اعلان نے چکری کے چوہدری کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2lmyT36
via IFTTT

No comments:
Write komentar