Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

میرے حکم پر گھبرا کیوں جاتے ہو۔۔۔۔؟ چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کیخلاف دبنگ حکم جاری کر دیا

 

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر حمزہ شہبازکو دوپہر ایک بجے طلب کر لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی جان کو خطرے میں نہیں دیکھ سکتے ،حمزہ شہبازشریف جہاں کہیں بھی ہیں عدالت میں

یہ خبر پڑھیں : الکشنح 2018 : شہباز شریف بمقابلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مقابلے مںi کس شخصتہ کو مدشان مںک اتارنے کا فصلہ کر لا؟ ؟ بریکنگ نووز آ گئی

یہ خبر پڑھیں: ذوالفقار کھوسہ کی تحریک انصا ف مں شمولت۔ کے بعد عمرا ن خان نے ایک اوربڑی وکٹ اڑا دی، دبنگ سیاستدان نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی مں شمولت؟ اختانر کر لی

پیش ہوں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سماعت میں 2 رکنی بنچ نے عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ،عائشہ احد نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ مجھے اورمیری بیٹی کوحمزہ شہبازسے جان کاخطرہ ہے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کہاکہ شہبازشریف کوفون کرکے حمزہ شہبازکی پیشی یقینی بنائیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی جان خطرے میں نہیں دیکھ سکتے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئی جی صاحب ! میرے حکم پرگھبراکیوں جاتے ہیں؟۔چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ خواجہ سلمان بتائیں حمزہ شہبازکہاں ہیں؟،اس پر خواجہ سلمان نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ سارادن حمزہ کے ساتھ گھومتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے پتہ نہیں ،

چیف جسٹس نے کہا کہ حمزہ شہباز جہاں کہیں بھی ہیں،دوپہر ایک بجے حاضرہوں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی بیوی عائشہ احد نے حمزہ پرالزام لگایا کہ حمزہ نےمیرے پیچھےغنڈے لگا رکھے ہیں جو میرے گھر سےباہر نکلتے ہی میرا پیچھا کرنےلگ جاتے ہیں۔ عائشہ احد نے پنجاب حکومت سےاپیل کی ہے کہ ان غنڈوں کو فوری طورپرگرفتارکیاجائے۔ جبکہ حمزہ کےترجمان کا کہنا تھا کہ عائشہ احد کے یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور کہا کہ ان الزاماات کا حقیقت سے دوردور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ تحریک انصاف کے کہنے پر ایسا کر رہی ہیں۔ یاد رہےکہ عائشہ احد نے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے میاں نوازشریف سےانصاف مانگا تھا جبکہ وہ پچھلے دور حکومت میں مسلم لیگ (ق) میں رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں : الکشنح 2018 : شہباز شریف بمقابلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مقابلے مںi کس شخصتہ کو مدشان مںک اتارنے کا فصلہ کر لا؟ ؟ بریکنگ نووز آ گئی

یہ خبر پڑھیں: ذوالفقار کھوسہ کی تحریک انصا ف مں شمولت۔ کے بعد عمرا ن خان نے ایک اوربڑی وکٹ اڑا دی، دبنگ سیاستدان نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی مں شمولت؟ اختانر کر لی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2LQA9ri
via IFTTT

No comments:
Write komentar