Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

میری توبہ۔۔۔اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیے، نامور بزرگ سیاستدان نے حیران کن اعلان کر دیا

 

کراچی(ویب ڈیسک) سابق مشیر پٹرولیم اور جیالے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت میں بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیے، وہ انتخابی سیاست سے مایوس ہو گئے۔احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کرپشن

ریفرنس کی سماعت کیلئے آئے تو کہنے لگے الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے۔ سابق مشیر پٹرولیم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جو گواہ کی عدم حاضری کے باعث 9 جون تک ملتوی کر دی گئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق احتساب عدالت نے گیس کے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین، بشارت مرزا، جمیل انصاری، ایس ایس جی سی ایم ڈی زوہیرصدیقی، ملک عثمان، خالد رحمان اور شعیب وارثی سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔فاضل جج نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 17مارچ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کے تین مقدمات درج ہیں اور اس سے قبل ان پر وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں بھی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کیے جانے پر سابق مشیر نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ فرد جرم میں صرف صحتِ جرم سے انکار کیا جاتا ہے۔پراسیکیوٹر نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف عدالت میں الزامات پڑھ کر سنائے۔ الزامات میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعاصم نے گیس کی مصنوعی قلت پیدا کی، سی سی آئی کو غلط معلومات دیں، غلط معلومات سے یوریا کی قیمتوں پر اثر پڑا جس سے یوریا کی قیمت فی بوری 850 سے 1830 روپے تک پہنچ گئی۔الزامات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے کےڈی ایل بی کا غیرقانونی ٹھیکہ سابق صدر کےڈی ایل بی صفدرحسین کی مدد سے حاصل کیا، ضیاء الدین اسپتال کیلئے غیرقانونی طور پر زمین حاصل کی۔ ان سب کے نتیجے میں 2012 سے 2013 تک قومی خزانے کو 450 ارب کا نقصان پہنچا۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ الزام جھوٹا ہے کسی الزام کو نہیں مانتا، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈاکٹرعاصم نے کہا فردجرم میں لکھا جائے یہ مقدمہ بھی سیاسی ہے اور میرا مؤقف بھی شامل کیا جائے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پر وزارت پیٹرولیم میں چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ عدالت نے سماعت 14مئی تک ملتوی کردی ہے۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JdAr9W
via IFTTT

No comments:
Write komentar