اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔ نوازشریف نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ نوازشریف کو نااہل قراردیئے جانے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران انہیں بھرپور سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جاتا رہا ہے، سابق حکومت اس کا جوازسیکیورٹی خدشات کو قراردیتی رہی ہے۔
The post نوازشریف سے اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JhBf17
via IFTTT


No comments:
Write komentar