پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے امکان کو رد کردیا۔ پی ٹی آئی نے غلام سرور خان کو تین نشتوں پر چوہدری نثار کے خلاگ با ضابطہ امیدوار نامزد کیا ہے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے ہی پارٹی کےسینئر نائب صدر غلام سرور خان کوچار میں سے تین نشستوں پر چوہدری نثار کے خلاف باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ فواد چوہدری نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نہ تو تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور نہ ہی ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے جبکہ وہ پہلے ہی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ماضی میں کئی مرتبہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں لیکن انھوں نے عمران خان کی پیش کش کو نہ تو قبول کیا اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔ اس حوالے سے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ انھیں عمران خان نے کہا کہ وہ صرف اس صورت میں دستبردار ہوں جب چوہدری نثار پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درخواست دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو کہا تھا کہ وہ چوہدری نثار کے خلاف تمام حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیں گے۔
غلام سرور خان نے 2013 کے انتخابات میں چوہدری نثار کو ٹیکسلا کی نشست سے شکست دی تھی اور اب ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 25 جولائی کے انتخابات میں چوہدری نثار کے خلاف کلین سوئپ کرے گی۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایک رات والدہ نے رات کو مجھ سے پانی مانگا لیکن اتفاق سے اس وقت گھر میں پانی موجود نہیں تھا چنانچہ۔۔۔پڑھیے حضرت با یزید بسطامی ؒ کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ
یہ خبر بھی پڑھیں : ترکی میں اچانک انتخابات کا اعلان۔۔۔۔۔ طیب اردگان کی جگہ کون الیکشن جیتنے جا رہا ہے؟ خبر نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل مچا دی
یہ خبر بھی پڑھیں : قائد اعظم کے بعد پاکستان میں بہترین لیڈر کون ہے؟ مشہور بزرگ دین اور صوفی رہنما بابامحمد یحییٰ خان کے اعلان نے سب کو حیرت کا جھٹکا دے دیا
یہ خبر بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) یا تحریک انصاف: الیکشن 2018 میں معروف کالم نگار سہیل ورائچ کس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے؟ خود ہی انکشاف کر دیا
یہ خبر بھی پڑھیں : کیا جواد احمد این 132 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے خلاف الیکشن لڑ سکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے بڑے بڑوں کو سرپرائز دے دیا
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2JQtz6O
via IFTTT
No comments:
Write komentar