Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 2 June 2018

(ن) لیگ کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ تحریک انصاف میں شامل

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ ’اب مسلم لیگ صرف (ن) لیگ رہ گئی ہے، جبکہ میں نے مسلم لیگ کو عروج کے زمانے میں چھوڑا۔‘

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ’جولائی میں پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہونے جارہا ہے، 2013 میں صاف و شفاف الیکشن نہیں ہوئے، نگراں حکومتوں کا مقصد شفاف الیکشن کا انعقاد ہے اور ملک میں صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔‘

مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے فاروق بندیال کو پارٹی میں شامل کرنے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ ’فاروق بندیال مسلم لیگ (ن) میں کئی سال سے تھے لیکن جب وہ ہماری پارٹی میں آئے تو شور مچ گیا، تاہم سوشل میڈیا میں ان کا ماضی اور ریکارڈ سامنے آنے کے بعد ہم نے انہیں فوراً پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔‘

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کے بعد ان کا نام واپس لینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’اگر کسی کا نام دیا، وہ متنازع ہوگیا تو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اہم یہ نہیں ہے کہ نام واپس لیا بلکہ اہم یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔‘قبل ازایں عمران خان اور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ذوالفقار کھوسہ کے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے طویل عرصے سے اختلافات چلے آرہے تھے اور انہوں نے شریف برادران مخالف مہم شروع کر رکھی تھی۔سال 2014 میں انہوں نے مسلم لیگ سے شریف برادران کے انخلاءیا پارٹی میں ان کے اثررسوخ کو کم از کم سطح پر لانے کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا تھا۔

2016 میں ذوالفقار کھوسہ نے پاناما پیپرز کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نواز شریف سے وزیر اعظم کے عہدے سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔رواں ماہ کے اوائل میں ڈان نے رپورٹ کیا تھا کہ ذوالفقار کھوسہ کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

The post (ن) لیگ کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ تحریک انصاف میں شامل appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LQURrh
via IFTTT

No comments:
Write komentar