سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)سری نگر میں مقامی افراد کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے اپنی بکتر بند گاڑی سے کئی مظاہرین کو ٹکر ماری جبکہ ایک شخص کو اپنی ٹائروں کے نیچے کچل دیا۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اس دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ گاڑی کے چارون طرف مظاہرین موجود تھے جن میں سے چند سپاہیوں کو گاڑی سے باہر کھینچتے وقت نیچے گر گئے تھے۔معاملے میں ملوث پیرا ملٹری فورس کے ترجمان سنجے شرما کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال مظاہرین نے خود پیدا کی جبکہ مزاحمت کی۔
ایک پولیس افسر نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی غلطی سے مظاہرین کے درمیان چلی گئی تھی جہاں وہ پھنس گئی اور جب ڈرائیور کو احساس ہوا تو اس نے فوری وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ سری نگر میں بھارتی قابض کشمیر میں دہلی کے نئے قانون کے خاتمے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز ہونے والا مظاہرہ انتہائی پر امن تھا جس میں سیکیورٹی فورسز بھی پیچھے دکھائی دی تھیں۔مقامی شخص ریاض احمد کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج فاصلے پر تھے اور آپس میں لڑائی سے پرہیز کر رہے کہ اچانک یہ گاڑی اچانک مظاہرین میں گھس آئی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی بار بار آگے پیچھے جانے کی کوشش کر رہی تھے کہ اچانک ایک شخص گاڑی کے نیچے آگیا جس کے بعد ڈرائیور فوری طور پر غصے میں آئے مظاہرین سے بھاگا۔
خیال رہے کہ کشمیر 1947 میں برطانوی سامراج سے برصغیر کی آزادی کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم ہے اور دونوں ممالک کشمیر پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کئی علیحدگی پسند گروپ کئی دہائیوں سے 5 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں سے لڑائی میں مصروف ہیں اور اپنی آزادی یا وادی کو پاکستان کا حصہ بنائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان اس لڑائی میں اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
The post بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے کشمیری نوجوان پر گاڑی چڑھادی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2xAupiz
via IFTTT


No comments:
Write komentar