(تسنیم خیالی)
26 مارچ 2015 میں شروع ہونے والی یمن جنگ ایک ایسی جنگ ہے جس میں یمنی نہ صرف سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادیوں کا مقابلہ کررہے ہیں بلکہ عالمی طاقتوں کا بھی مقابلہ کررہے ہیں۔امریکہ اور برطانیہ کی اس جنگ میں شمولیت کا تو سبھی کو علم ہے،امریکہ کی بات کی جائے تو وہ سعودی اتحاد کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گرین ہاسٹس یعنی سبز ٹوپیوں والے نامی خصوصی فوج کو بھی یمن بھیج چکا ہے جو اب بھی یمن میں کارروائیاں کررہی ہے۔
اس جنگ میں برطانیہ سعودی عرب کو بھاری مقدار میں ہتھیار فروخت کررہا ہے اور ان ہتھیاروں میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کا شمار ممنوعہ ہتھیاروں میں ہوتا ہے۔امریکہ اور برطانیہ کے بعد یہ سبھی جانتے ہیں کہ اسرائیل اور جرمنی بھی یمن جنگ میں سعودی اتحاد کی مدد کرتا آرہا ہے،اول الذکر کی بات کی جائے تو متعدد ذرائع اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں ،یمن پر ہونے والی فضائی کارروائیوں میں متعدد مرتبہ اسرائیلی لڑاکا طیارے شامل ہوئے ہیں ،یہ طیارے سعودی طیاروں کے ساتھ ملکر یمن پر حملے کرچکے ہیں جبکہ جرمنی کی بات کی جائے تو وہ بھی برطانیہ کی طرح سعودیوں کو ہتھیار فروخت کررہا ہے۔
امریکہ،برطانیہ،اسرائیل اور جرمنی تک بات ختم نہیں ہوتی،حال ہی میں فرانسیسی اخبار لوویگارو نے انکشاف کیا ہے کہ فرانسیسی یمن جنگ میں غیر معمولی طور پر شریک ہیں۔اخبار کے مطابق فرانس کے ایک خصوصی فوجی دستے نے یمن جنگ میں شرکت کررکھی ہے۔فرانسیسی دستےکی یہ شرکت اماراتیوں کی درخواست پر ہورہی ہے جسے انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب یمنی ہیں جو تن وتنہا تین سال سے بھی زائد عرصے سے ایک، دو نہیں بلکہ بیسیوں ممالک کا مقابلہ کررہے ہیں اور یہ ممالک مل کر بھی اب تک یمنیوں کو شکست نہیں دے سکے۔افسوسناک بات یہ ہے کہ انسانی حقوق اور قیام امن کے دعویدار امریکہ،برطانیہ اور فرانس یمن میں ان تمام اقدار کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جس کی انہیں آج نہیں تو کل بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔
The post فرانسیسی بھی………!!! appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2yqmxAF
via IFTTT

No comments:
Write komentar