Technology

Ads

Most Popular

Friday, 1 June 2018

انڈونیشیا: جان لیوا بیماری میں مبتلا پاکستانی قیدی کا انتقال

 

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی سزائے موت کا انتظار کرنے والے انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی جان لیوا بیماری کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔پاکستانی باشندے کی انڈونیشیا میں وکالت کرنے والے جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قید میں اپنی سزائے موت کا انتظار کرنے والے پاکستانی شہری کو ایک روز قبل انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی وہ انتقال کر گئے۔

جے پی پی کے مطابق آئی سی یو میں منتقلی کے بعد انہوں نے ذوالفقار علی کو پاکستان واپس لے جانے کے لیے ایک فوری اپیل دائر کی تھی جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ ’قیدی کے پاس صرف چند گھنٹے باقی ہیں‘۔جے پی پی نے 31 مئی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ذوالفقار علی انتقال کر گئے ہیں۔ذوالفقار علی کے انتقال کے ساتھ ہی ان کو غلط سزا سنائے جانے کے خلاف مہم اور ان کی آخری سانس پاکستان میں لینے کی خواہش بھی دم توڑ گئی۔

جے پی پی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کے دورہ پاکستان کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ذوالفقار علی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معافی دے دیں گے۔اپنے دورے کے دوران جوکو ودودو نے کہا تھا کہ ’ذوالفقار علی کا معاملہ ایک قانونی مسئلہ ہے لیکن وہ واپس انڈونیشیا جاکر اس معاملے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھیں گے‘۔

جے پی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومتِ پاکستان کو انڈونیشیا پر زور دینا چاہیے کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے ذوالفقار علی کو ان کی جان لیوا بیماری کے پیشِ نظر انسانی بنیادوں پر انہیں معاف کردیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ غلط ہوجائے کیونکہ پاکستانی شہری پہلے ہی اپنی غلط قید کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

ذوالفقار علی کے انتقال سے کچھ دیر قبل جے پی پی کی ایگزیکٹو دائریکٹر سارہ بلال کا اپنے ایک پیغام کا کہنا تھا کہ ’ہم ان کی زندگی تو نہیں بچا سکتے لیکن ان پر غلط سزا کو ختم کرواسکتے ہیں، تاکہ وہ اپنے آزاد انسانی کی حیثیت سے جہانِ فانی سے کوش کر جائیں۔ کیونکہ وعدہ وعدہ ہوتا ہے‘۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں ذوالفقار علی کو 2004 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب ان کے کمرے میں ساتھ رہنے والے شخص سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔جنوری 2018 میں ڈان نیوز کے پروگرام ’نیوز وائز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی نے بتایا تھا کہ 2010 میں ایک انکوائری کے دوران انڈونیشیا کے حکام بھی مان گئے تھے کہ وہ بے قصور ہیں اور ساتھ ہی مجھے مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آپ جلد گھر چلے جائیں گے لیکن پھر وہ دوبارہ مجھ سے ملنے نہیں آئے‘۔

ذوالفقار علی کو 2014 میں سزائے موت دی جانی تھی لیکن اس وقت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست پر انڈونیشیا کی حکومت نے سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا جس کے بعد سے پھانسی میں تاخیر ہورہی ہے۔

ذوالفقار علی کی وکیل کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے 2016 میں ذوالفقار کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور 2017 میں انہیں چوتھے اسٹیج کا کینسر بتایا گیا، ڈاکٹر نے ان کو صرف تین ماہ کا وقت دیا ہے۔

The post انڈونیشیا: جان لیوا بیماری میں مبتلا پاکستانی قیدی کا انتقال appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Jp73Bj
via IFTTT

No comments:
Write komentar