Technology

Ads

Most Popular

Friday, 29 June 2018

ایران پر گھیرا تنگ کرنے کیلئے امریکہ کا قطر کے بائیکاٹ کے معاملے حل کرنے کی کوشش

 

(تسنیم خیالی)
جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو اپنے قطری ہم منصب محمد الرحمٰن آل ثانی سے یہ کہیں کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران پر گھیرا تنگ کرنے کےلئے قطر کے بائیکاٹ کے معاملے کو ختم ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ قطر کو بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے شرائط ماننا ہوںگی تاکہ وہ بھی ایران کے خلاف قائم اتحاد میں شامل ہوکر ایران پر گھیرا تنگ کرنے میں مدد کرے، یہ واضح ہے کہ امریکہ آج کل قطر پر بھاری دباو ڈال رہا ہے، اس ضمن میں ٹرمپ کے مشیر خاص اور داماد جاریڈ کوشنر کا دورہ قطر قابل غور تھا جس میں کوشنر ’’صدی کی ڈیل ‘‘ کو فروغ دے رہے تھے۔

ویسے تو قطر کی پوزیشن ترک انتخابات میں رجب طیب اردگان کامیابی سے مضبوط ہوئی ہے اور قطری عوام کی قطر کی سڑکوں پر اردگان کی کامیابی پر مٹھائیوں کی تقسیم حیران کن نہیں تھی، کیونکہ ترکی (ایران کی طرح) ان گنے چنے ممالک میں شامل ہے جنہوں نے قطر کے بائیکاٹ کے معاملے میں قطر کی حمایت کی ، نیز ترکی نے اس معاملے کے ابتدائی دنوں میں قطر کے دفاع کے لیے 30 ہزار فوجی قطر بھیج دیئے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک (سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر) معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کےلئے اتاولے نہیں ہیں، اور اس معاملے میں جمود اور سست روی ان ممالک کےلیے اچھی ثابت ہورہی ہے۔

ویسے بھی سعودی عرب نے قطر کو جزیرہ نما سے جزیرے میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس کے لیے سعودیوں نے ٹینڈر بھی جاری کیا تھا اور ممکن ہے کہ چند ہفتوں کے اندر اندر اس منصوبے کو شروع کردیا جائے، قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ کویت نے بائیکاٹ کے معاملے کو حل کرنے کے لئے پھر سے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے قطر اور بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو پیغامات بھیجے تھے جس کو صرف قطر نے ہی قبول کیا تھا، اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے ممالک معاملے کو مزید طوالت دینا چاہتے ہیں۔

پمپیو کے بیانات اور گفتگو سے واضح ہے کہ امریکہ قطرسے کیا چاہتا ہے اور بائیکاٹ کے معاملے کو کس طرح حل کرنا چاہتا ہے؟ البتہ قطرنے انہیں کیا جواب دیا، یہ ابتک واضح نہیں، اس بات کی بھی اطلاع نہیں کہ کیا امریکہ پھر سے بائیکاٹ کے معاملے میں متنازعہ اطراف سے واشنگٹن میں اجلاس بلائیگا یا نہیں ، معاملات تاحال واضح نہیں، بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے نزدیک قطر کو ان کی تمام شرائط قبول کرنی ہوں گے جبکہ بادی النظرایسا لگتا ہے کہ قطر نے ان شرائط کو تسلیم نہیں کرے گا کیونکہ ان شرائط سے قطر کی خودمختاری مجروح ہوتی ہے، امریکہ نے اس وقت قطرکو ایک بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے اور قطر کے سامنے مشکل آپشنز رکھ دیے ہیں جن میں سب سے مشکل آپشنز ایران کے خلاف امریکی صف میں جا کھڑا ہونا۔ تو پھر، کیا قطر امریکی دباو کی زد میں ا ٓجائے گا؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا؟

The post ایران پر گھیرا تنگ کرنے کیلئے امریکہ کا قطر کے بائیکاٹ کے معاملے حل کرنے کی کوشش appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KgN490
via IFTTT

No comments:
Write komentar