Technology

Ads

Most Popular

Friday, 30 March 2018

آسٹریلیا میں 8 جعلی بھارتی صحافی گرفتار

 

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں 8 بھارتی شہریوں کو گرفتارکیا گیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ کھیلوں کے صحافی ہیں اور کامن ویلتھ گیمز کے سلسلے میں وہاں پہنچے ہیں۔آسٹریلین فیڈرل پولیس اور آسٹریلین بارڈر فورس کے مطابق8افراد پر مشتمل یہ گروپ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے ہوائی اڈے سے ہوتا ہوا آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ہوائی اڈے پر پہنچا جہاں اس کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔

بینکاک میں اے بی ایف کے رکن نے انہیں ’غیر حقیقی مسافر‘ قرار دیتے ہوئے برسبین اطلاع کر دی تھی۔یو ںجب یہ افراد برسبین پہنچے، تو اے بی ایف کے ارکان پہلے ہی سے چوکنا تھے۔

آسٹریلوی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان افراد نے تصدیق شدہ صحافی ہونے اور ’گولڈ کوسٹ گیمز‘ کے لیے رپورٹنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب انہیں جعلی دستاویزات اور شناخت دکھانے پر ملک بدری کا سامنا ہے۔

The post آسٹریلیا میں 8 جعلی بھارتی صحافی گرفتار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2E6iQNO
via IFTTT

No comments:
Write komentar