راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زیرآب کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل ساڑھے چار سوکلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دفاعی میدان میں پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سب میرین کروز میزائل زیرآب پلیٹ فارم سے فائر کیا گیا جس نے انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
کروز میزائل کی رینج ساڑھے چار سو کلومیٹر ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے مزین میزائل مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس تجربے کے بعد پاکستان نے سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت بھی حاصل کرلی، اس صلاحیت کا مقصد پڑوسی ملک کی اشتعال انگیز حکمت عملی کا مقابلہ کرنا ہے۔
The post پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Gj6WWR
via IFTTT
No comments:
Write komentar