Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 March 2018

مغربی سامراج خطے میں اپنی ناکامیوں کی وجہ سے ایران سے خوفزدہ ہے :جم ڈبلیو ڈین

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویٹرنز ٹوڈے کے مدیر اعلیٰ نے مسئلہ یمن پر ایران کے خلاف مغرب کی الزام تراشیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے خود ہی اپنی میزائل طاقت کو مضبوط کیا ہے ۔

اپنے ایک انٹریو میں ’’جم ڈبلیو ڈین‘‘نے مسئلہ یمن پر ایران کے خلاف مغرب کی الزام تراشیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے خود ہی اپنی میزائل طاقت کو مضبوط کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی سامراجی و استعماری قوتیں مشرق وسطیٰ جیسے اسٹر ٹیجیک علاقے میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرے کے طور پر پیش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کی پردہ پوشی کرنے میں مغربی کار پوریٹ میڈیا نے اہم کردار اداکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا مغرب کی ناکامی کو چھپا کر علاقے میں رونما ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانے کوشش کرتا ہے ۔

موصوف مدیر اعلیٰ نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں امریکہ اور برطانیہ پوری طرح ملوث رہے ہیں اسلئے یہ ممالک اس عرب ملک میں وسیع پیمانے پر ہونے والے انسانی جا نوں کے ضیاع ہونے کے ذمہ دار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح فوج کی طرف سے سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائیلوں پر مغرب اور اُن کے علاقائی اتحادی پروپیگنڈا کرتے آرہے ہیں لیکن حقیقت میں ان میزائیلوں سے سلطنت سعودیہ عربیہ کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

انہوں نے مغرب اور اسکے علاقائی اتحادیوں کی طرف سے سلطنت سعودی عرب پر یمنی میزائل حملے کو جارحیت کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنیوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے دفاع کا بھر پور حق ہے۔

انہوں نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کو روکنے میں اقوام متحدہ کی ناکامی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ کے یمن مخالف جرائم کے خاتمے کی ابھی کوئی اُمید نہیں ہے ۔ایک اور تجزیہ کار وفیق مصطفیٰ نے کہا کہ یمن میں امن کی بحالی کی کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ اس ملک کی انسانی صورتحال انتہائی خوفناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اسلئے یمن میں جاری بحران کو کبھی بھی فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں ملوث تمام فریقین کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اپنی ذمہ داریاں تسلیم کرنی چاہئے ۔

The post مغربی سامراج خطے میں اپنی ناکامیوں کی وجہ سے ایران سے خوفزدہ ہے :جم ڈبلیو ڈین appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2F2ONYO
via IFTTT

No comments:
Write komentar