Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 March 2018

مغرب کو ہر محاذ پر ایران کے مقابلے میں شکست ہوئی ہے:روسی ماہر امور

 

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بر طانیہ کی ایران و یمن مخالف قرارداد کا ویٹو کیا جانا اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی مغرب کی کوششوں کی ایک اور شکست ہے ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’دیمتری بابک‘‘نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بر طانیہ کی ایران و یمن مخالف قرارداد کا ویٹو کیا جانا اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی مغرب کی کوششوں کی ایک اور شکست ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس وقت یمن کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے ہاتھوں ہزاروں یمنیوں کے قتل عام کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جلد یا دیر سے ہی ان ممالک کی عوام خود ہی یمن میں جنگی جائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں بد قسمتی سے سعودی عرب کی ایک طاقتور لابی ہے اور امریکہ سیکورٹی کونسل میں ویٹو کا اختیار رکھتا ہے اسلئے اقوام متحدہ میں یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر سعودی مخالف کسی بھی قرارداد کا کامیاب ہونا ناممکن ہے ۔

اس سوال کے جواب میں کہ بعض مغربی ممالک انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم کیوں وہ ریاض کے مظالم پر دوغلی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض نے یمن میں وہی کیا ہے جو وہ شام میں کر سکتے تھے اگر بشارالاسد اُ ن کے دباؤ کے سامنے جھک گئے ہوتے ۔موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ شام و یمن میں حزب اختلاف فورسز کا وجود ہی نہیں ہوتا اگر انہیں واشنگٹن اور ویورپی حکومتوں کی حمایت حاصل نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی اکثریتی عوام اس بات سے پوری طرح غافل ہے کہ ان کی حکومتوں کی پراکسی فورسز نے یمن،شام اور عراق میں عام شہریوں پر کس طرح کے مظالم ڈھائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلسل ایسے خود مختار ریاستوں پر اپنی رائے مسلط کرتا ہے کہ جیسے اسکی یہ اخلاقی ذمہ داری ہو ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے عرب ممالک کی حمایت سے مارچ2015 ء میں یمن پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا کہ جس کہ وجہ سے نہ صرف اب تک ہزاروں افراد جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں شہید ہوئے ہیں بلکہ یمن کا بنیادی ڈھانچہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکاہے جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں دنیا کا بد ترین المیہ رومنا ہوا ہے لیکن اسکے باوجود بھی سعودی عرب کی وہابی رژیم اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

The post مغرب کو ہر محاذ پر ایران کے مقابلے میں شکست ہوئی ہے:روسی ماہر امور appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2FFrc1l
via IFTTT

No comments:
Write komentar