لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیلیفورنیا یونیور سٹی کے ایک سینئر پروفیسر نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں برطانیہ کے ذریعے پیش کی جانے والی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں بے گناہ و نہتے لوگوں کا قتل عام، اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے سعودی جرائم میں بر طانیہ برابر کا شریک ہے ۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ایک انٹر یو میں ’’ڈیوڈ یعقوبیان ‘‘نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں برطانیہ کے ذریعے پیش کی جانے والی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں بے گناہ و نہتے لوگوں کا قتل عام، اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے سعودی جرائم میں بر طانیہ برابر کا شریک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لندن حکومت آل سعود کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کررہی ہے جنہیں یمنی عوام کا قتل عام اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حوثیوں کو میزائل فراہم کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کرے۔
انہوں نے کہا کہ انصاراللہ کی طرف سے استعمال کئے جانے والے میزائیلوں کا ذریعہ ابھی تک ثابت نہیں ہوا ہے اور ان میزائیلوں سے متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب یا کسی بھی ملک میں کوئی بھی فرد ہلاک نہیں ہوا ہے لیکن امریکی و برطانوی ساخت کے ہتھیاروں سے روزانہ کی بنیاد پر یمنیوں کا قتل عام اور اس ملک کے بنیا دی ڈھانچے کو مسمار کیا جارہا ہے ۔
موصوف پروفیسر نے کہا کہ برطانیہ یمن جنگ کے حقائق کو جھٹلانے کی کوشش کررہا ہے اور اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد اس جنگ میں لندن حکومت کی منافقت کی عکاسی کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ برطا نوی حکومت نے اقوام متحدہ جیسے پلیٹ فارم پر اپنے حالیہ اقدام سے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی اور اس ملک میں رونما ہونے والے انسانی المیہ سے عالمی برادری کا دھیان ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکہ اور برطانیہ کا شیطانی گٹھ جوڑ بہت سے مسلم ممالک کی تباہی کا موجب بنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے سابق صدر ٹونی بلیئر نے سابق امریکی صدر جارج بش کے ساتھ ملکر سیکورٹی کونسل میں عراق کے خلاف الزام تراشیوں کے ذریعے اس ملک پر جارحیت کی راہ ہموار کرائی ۔
انہوں نے مزید اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی طرف سے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتےے ہوئے کہا کہ اگر تمام فریقین اس قرارداد کی پابندی کرتے ہیں پھر یقینی طور پر عام شامیوں تک انسان دوستانہ امداد پہنچنے کا راستہ ہموار ہوگا ۔
The post برطانیہ اور امریکہ کا شیطانی گٹھ جوڑ مسلم مالک کی تباہی کا موجب بنا ہے:پروفیسر کیلیفورنیا یونیور سٹی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2F5o9yz
via IFTTT
No comments:
Write komentar