Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 March 2018

سعودیہ ہزاروں یمنی بچوں اور خواتین کا قاتل ہے:امریکی تجزیہ کار

 

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار و امن کارکن نے سعودی جنگی اتحاد کی طرف سے یمن کے رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو یمن کے ہزاروں بچوں اور خواتین کے قتل عام کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرانا چاہئے ۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’میڈیا بنجمن‘‘نے سعودی جنگی اتحاد کی طرف سے یمن کے رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو یمن کے ہزاروں بچوں اور خواتین کے قتل عام کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف سعودی بمباری کے نتیجے میں ہزاروں یمنی بچے جانبحق ہوئے ہیں بلکہ بموں کے اثرات کالرا اور غذائی قلت کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر بچوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل جیسی عالمی تنظیموں نے بھی اپنی رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریاض یمن میں ممنوعہ ہتھیاروں کا بھی وسیع پیمانے پر استعمال کرتا آرہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں یمنی بچوں، خواتین و مردوں کی ہلاکتوں کی تعداد حیران کن ہے اسلئے اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کو سعودی عرب سے متعلق اپنے مؤ قف میں تبدیلی لاکر سعودیہ کو یمن میں ان ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرا نا چاہئے ۔

2016ء میں بچوں کے حقوق پامال کرنے کی فہرست میں سعودی عرب کا نام شامل کرنے اور سعودیہ اور اسکے اتحادیوں کے دباؤ سے سعودیہ کا نام مذکورہ فہرست سے خارج کرنے کے عمل سے متعلق انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اس عالمی ادارے کو یمن میں اپنے جرائم کی مذمت نہ کرنے کیلئے بلیک میل کرتے رہے ہیں ۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ یمن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان اتحاد میں شگاف کے بعد یمنی عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔دونوں اطراف کے تنازعے میں امریکہ کے منافقانہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ابو ظہبی اور ریاض کو مسلسل ہتھیار فراہم کررہا ہے ۔میڈیا بنجمن نے کہا کہ سعودی عرب امریکی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے اور ان ہتھیاروں کو سعودی عرب جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کیلئے استعمال کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف امارات کو بھی اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کررہا ہے بلکہ بحرین کی آمر حکومت کو بھی اسکی طرف سے اسلحہ کی فروخت جاری ہے ۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ بد قسمتی سے امریکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں ایک طرف جہاں جمہوریت اور اسکی بحالی کے جھوٹے دعوے کررہاہے وہیں دوسری طرف وہ خطے کی آمر حکومتوں کو اسلحہ فراہم کرتا ہے جو کہ اسکی منافقت کی واضح مثال ہے ۔

انہوں نے سعودی جنگی اتحاد کو امریکہ کی طرف سے دی جانے والی امداد کے بارے میں کہا کہ امریکہ یمنی تنازعے میں ایک ثالث کا کردار ادا کرنے کے بجائے ایک پارٹی کی حمایت کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بحرین کی آمر حکومت کو بھی اکثریتی شیعہ عوام کے خلاف بھر پور حمایت کررہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو علاقے میں سفارتی کوششوں سے موجودہ تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس اسٹرٹیجیک خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دینے سے گریز کرنا چاہئے ۔

The post سعودیہ ہزاروں یمنی بچوں اور خواتین کا قاتل ہے:امریکی تجزیہ کار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2FDFdg1
via IFTTT

No comments:
Write komentar