Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 114.40 روپے سے بڑھ کر 114.70 روپے اور قیمت فروخت 115.40 روپے سے بڑھ کر 115.70 روپے پر جا پہنچی۔اسی طرح 40 پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید،

140.30 روپے سے بڑھ کر 140.60 روپے اور قیمت فروخت 142 روپے سے بڑھ کر 142.40 روپے ہو گئی تاہم 80 پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 161.10 روپے سے گھٹ کر 160.20 روپے اور قیمت فروخت 162.80 روپے سے گھٹ کر 162 روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورت کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 115.50 روپے سے کم ہو کر 115.48 روپے اور قیمت فروخت 115.60 روپے سے کم ہو کر 115.58 روپے پر آگئی۔

The post ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GA8vit
via IFTTT

No comments:
Write komentar