Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

چیئرمین سینیٹ کیخلاف بیان وزیر اعظم کے گلے پڑ گیا ، چاغی کے دورے پر شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ناقابلِ یقین واقعہ پیش آ گیا

 

چاغی(ویب ڈیسک)چاغی میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف بیان دینے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورحکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف بیان پر چاغی میں احتجاجی مظاہرہ

کیا اور ریلی بھی نکالی گئی جس میں لوگوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ، اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کا کہناتھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیئرمین سینیٹ سے متعلق اپنا بیان واپس لیں اور معافی مانگیں۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے۔اسلام آباد کے اسپتال میں ادویہ اور آکسیجن چوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسل میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وزارت کیڈ نے عدالت کے حکم پرمن و عن عمل کیا، اسلام آباد کے اسپتالوں کے سربراہان کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دی ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کہ اگرآپ نے تاخیر کی توہم اچھے لوگوں کو خود تعینات کردیں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کا بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پرتیزی سے کام ہورہا ہے،کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان

عباسی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات وزیراعظم کی درخواست پر ہوئی جس کی درخواست اٹارنی جنرل کے ذریعے کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں عدالتی نظام کی بہتری کیلئے مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی اور چیف جسٹس سے کہا کہ حکومت سستے اور فوری انصاف کیلئے وسائل فراہم کرے گی۔اس موقع پر وزیراعظم نے زیر التواء مقدمات کے باعث ایف بی آر کو درپیش مسائل سےآگاہ کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے مقدمات پر جلد فیصلوں کی وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی جبکہ وزیراعظم نےچیف جسٹس کومفاد عامہ کےمقدمات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ چیف جسٹس کے وژن کے مطابق بالخصوص سرکاری اسپتالوں میں سستی اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ترجمان سپریم کورٹ نے بتایا کہ وزیراعظم نے ماحولیات کے تحفظ، پینے کے پانی اور نجی میڈیکل کالجوں میں تعلیم کی بہتری کی یقین دہانی کروائی۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Gkbk45
via IFTTT

No comments:
Write komentar