Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 1 March 2018

پانامہ فیصلے پر رونے والوں کو تو سپریم کورٹ کا احسان مند ہونا چاہیے ۔۔ مگر کیوں ؟ فواد چوہدری نے پانامہ فیصلے پر انوکھی منطق پیش کر دی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے عدلیہ پر تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما پیپرز بین الاقوامی جعلسازی کا ایک کیس تھا اس لیے نواز شریف کا اسے انتخابات سے قبل

دھاندلی قرار دینا غلط ہے۔ڈان نیوز کے پروگرام نیوز آئی میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف اور ان کے خاندان پر احسان کیا کیوں کہ جس قسم کے ثبوت سپریم کورٹ کے پاس موجود تھے اور کیلبری فونٹ پر مبنی جعلی دستاویزات کے معاملے پر سپریم کورٹ انہیں اڈیالہ جیل بھیج سکتی تھی۔انتخابات سے قبل تشہیری مہم چلانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب 5 سال کے دوران چالیس ارب کی تشہیری مہم چلا چکی ہے اس پیسے سے عوام کی خدمت کی جا سکتی تھی اس لیے انتخاب خریدنے کا جو عمل کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ مشکل وقت میں عوام ان سے مدد طلب کرتے ہیں یا دیگر اداروں کی جانب دیکھتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں عدلیہ کے علاوہ کوئی ایسا ادارہ نہیں جس کی جانب عوام دیکھیں، انہوں نے سوال کیا کہ کیا عوام پارلیمنٹ پر اعتماد کرتے ہیں؟ کیا پارلیمنٹ عوام کے جذبات کی ترجمانی کر رہا ہے ؟ اور خود ہی جواب دیا کہ ادارے پر عوام کا اعتماد ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف حالیہ خطاب میں کہا تھا کہ میرے خلاف فیصلے کی وجہ

سے کروڑوں لوگوں کے ووٹوں کی توہین ہوئی اور جو ووٹ کی عزت نہیں کرے گا اسے عزت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نامور وکلاء نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایک اقامے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالنے کا فیصلہ درست نہیں ہے اور کسی نے اسے تسلیم نہیں کیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ خود درخواست دائر کرنے والے عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کمزور ہے تو پھر اس فیصلے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پہلے کیس کے فیصلے سے کروڑوں لوگوں کے ووٹوں کی توہین ہوئی ہے اور یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کروڑوں لوگوں کا فیصلہ 5 لوگ پھاڑ کر پھینک دیں اور یہ کہیں کہ ہمیں کروڑوں لوگوں کے ووٹوں کی اہمیت نہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو بھی توہینِ عدالت کیس میں ایک ماہ سزا پوری ہونے کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔گزشتہ برس مئی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنی جذباتی تقریر میں دھمکی دی تھی کہ پاکستان کے منتخب وزیراعظم

سے حساب مانگنے والوں کے لیے زمین تنگ کردی جائے گی۔ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے جوش خطابت میں کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔ویڈیو میں نہال ہاشمی کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے،’اور سن لو جو حساب ہم سے لے رہے ہو، وہ تو نواز شریف کا بیٹا ہے، ہم نواز شریف کے کارکن ہیں، حساب لینے والوں! ہم تمھارا یوم حساب بنا دیں گے’۔ان کا مزید کہنا تھا، ‘جنھوں نے بھی حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں، کان کھول کے سن لو! ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو، آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمھارے بچوں کے لیے، تمھارے خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے’۔(ن)

یہ بھی پڑھیں:17 سالہ کنواری لڑکی ،ارب پتی نوجوان ، وطن عزیز میں عزت کے پامال ہو نے کی ایسی داستان منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ بھی غم زدہ ہو جائیں گے

یہ بھی پڑھیں :میری زندگی میں آنیوالے دو صدمات نے مجھے نڈھال کرکے رکھ دیا ، ایک تو میرے والد کی شہادت اور دوسرا ۔۔۔۔۔۔ کل مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہنے والے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے دلوں کو چھو لینے والی بات کہہ ڈالی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2GT9wPq
via IFTTT

No comments:
Write komentar