اگر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ۔۔۔۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کو کھری کھری سنا دی اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے، اس حکومتی اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی ہے، حکومت عام سے جینے کا حق نہ چھینے اور اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2F1kkyd
via IFTTT

No comments:
Write komentar