Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 29 March 2018

یمن سعودی جارحین کیلئے ایک قبرستان ثابت ہوا ہے:دی نیشنل انٹرسٹ

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدہ دی نیشنل انٹرسٹ کے معروف تجزیہ کار نےکہا ہے کہ سعودیوں کو اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے کہ یمن جارحین کیلئے قبرستان ثابت ہورہا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے تجزیہ کار ’’مائیل ہارٹن‘‘نےکہاکہ سعودیوں کو اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے کہ یمن جارحین کیلئے قبرستان ثابت ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یمن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کیلئے قبرستان ثابت ہورہا ہے سعودیہ یمن کو تباہ کرنے سے پہلے خود تباہ ہوجائیں گے ۔

تجزیہ کار نے کہاکہ یمن جنگ کے آغاز پر بن سلمان کا یہ دعویٰ تھا کہ یہ جنگ محض چند ہفتوں کے دوران ہی ختم ہوگی تاہم یمنی عوام کی استقامت کے باعث بن سلمان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی حکام شائد اس حقیقت سے غافل تھے کہ یمنیوں نے 25 بی سی میں رومیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 1960ء کی دہائی میں مصریوں کو بھی یمن میں ذلت آمیز شکست ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ یمن کے جارحین منجملہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات صدیوں پرانے رول کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ بین الاقوامی تجزیہ کاروں ومبصرین کابھی اس بات سے اتفاق ہے کہ سعودیہ جنگ یمن میں برُی طرح پھنس چکا ہے کیونکہ کوئی بھی جارح ملک آج تک یمن میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیرونی طاقتیں یمن کی نوعیت کو سمجھنے سے قاصر ہیں اس لئے سعودی عرب کی بھلائی اسی میں ہے وہ جلد ازجلد یمن جنگ کے خاتمے کا فوری اعلان کرکے موجودہ بحران کے سیاسی حل کی جستجو کریں ۔انہوں نے کہاکہ یمن جنگ کا طولانی ہونا خود سعودی عرب اوراسکے عرب اتحادی عرب امارات کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔

The post یمن سعودی جارحین کیلئے ایک قبرستان ثابت ہوا ہے:دی نیشنل انٹرسٹ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pN5K42
via IFTTT

No comments:
Write komentar