صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس نے کہا کہ اس ملاقات میں یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ بند کرنے ، یمن کا محاصرہ ختم کرنے اور یمن میں امن و صلح کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ اطلاعات کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے نئے نمائندے کا یہ پہلا سفر ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اس سے قبل تین بار یمن میں امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن سعودی عرب یمن کی جنگ میں بری طرح پھنس گیا ہے اور اب وہ اس جنگ سے نکلنے کی کوشش کررہا ہےکیونکہ یمنیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔
The post اقوام متحدہ کے نمائندے کی انصار اللہ کے سربراہ سے ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J2FwT0
via IFTTT
No comments:
Write komentar