Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 29 March 2018

اقوام متحدہ میں صومالیہ کے ہاتھوں امارات کی چھترول

 

(تسنیم خیالی)
عرصہ دراز سے دنیا بھر میں امارات کے چرچے اور اس کی تعریفیں ہوتی آرہی ہیں، اور دنیا کے بیشتر افراد کا یہی تصور ہے کہ امارات ایک عزت دار ، امن پسند ، ترقی یافتہ اور بہت ہی شاندار ملک ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیںکہ اقوام متحدہ میں آج کل امارات کی چھترول ہو رہی ہے اور وہ بھی صومالیہ کے ہاتھوں ؟! جی ہاں اقوام متحدہ میں متعین صومالیہ کے نمائندے ابوکار عثمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امارات کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ امارات کو صومالیہ کی خود مختاری پر قد غن کرنے سے روکے اور اسے لگام دے ،عثمان کے مطابق’’ 2سال قبل امارات نے صومال کے شمالی علاقے صومالی لینڈ کی غیر تسلیم شدہ علاقائی حکومت سے بربرہ نامی علاقے میں فوجی اڈہ قائم کرنے کا معاہدہ کیا اور وہ بھی صومالیہ کی حکومت کی رضا مندی کے بغیر ‘‘ عثمان کے بقول امارات کی یہ کارروائی بدستور جاری ہے اور فوجی اڈے کے قیام کا کام تیزی سے ہورہا ہے، جس میں اسلحہ اور جنگی سازوسامان کی منتقلی بھی شامل ہے جو کہ اقوام متحدہ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اقوام متحدہ نے ہی صومالیہ کے کسی بھی حصے میں اسلحہ اور جنگی سازوسامان کی ترسیل پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

ٍ اس ضمن میں صومالی وزیر خارجہ احمد عوض نے کہا ہے کہ صومالیہ میںکسی بھی غیر سرکاری ادارے کے ساتھ کسی بھی ملک کا معاہدہ غیر قانونی ہے اور صومالیہ کی خود مختاری پر قد غن کے زمرے میں شمار ہوتا ہے، امارات نے دراصل صومالی لینڈ کے ساتھ یہ معاہدہ طے کیا ہے، اور صومالی لینڈ صومالیہ کے شمالی حصے میں واقع غیر تسلیم شدہ ریاست ہے، اس ریاست کو جہاں صومالیہ تسلیم نہیں کرتاوہیں دنیا کا کوئی بھی ملک اور کوئی بھی تنظیم یا ادارہ تسلیم نہیں کرتا، امارات نے صومالی لینڈ کے ساتھ معاہدہ کر کے ناصرف اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ عرب لیگ کے بھی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ صومالیہ عرب لیگ کا حصہ ہے اور تمام عرب ممالک بشمول امارات صومالی لینڈ کی صومالیہ عرب سے علیحدگی کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور تمام عرب ممالک بشمول امارات صومالی لینڈ کی صومالیہ سے علیحدگی صومالیہ کے ساتھ ایک بہت بڑا دھوکہ ہے۔

اس معاہدے کا ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ یہ معاہدہ تین اطراف کے درمیان طے پایا گیا ہے صومالی لینڈ، امارات اور ایتھو پیا جس کی صومالیہ کے ساتھ سینکڑوں سالہ دشمنی کی خونی تاریخ موجود ہے، جغرافیائی لحاظ سے ایتھوپیا کی کوئی سمندری سرحد نہیں وہ چاروں طرف سے دوسرے ممالک کی سرحدوں کے احاطے میں ہیں جن میںصومالیہ بھی شامل ہے، ایتھوپیا کو اس معاہدے میں شامل کرنے سے اسے بھی صومالی لینڈ کی بربرہ بندرگاہ سے استفادہ حاصل ہوگا جو کہ صومالیہ کو کسی بھی طور قابل قبول نہیں کہ اس کا دشمن ملک صومالیہ کی کسی بندرگاہ سے استفادہ حاصل کرے، صومالیہ نے امارات کی اس دھوکے بازی اور غیر قانونی معاہدے کے خلاف آج کل کافی شور مچا رکھا ہے جسکی وجہ سے امارات کی پوری دنیا میں بے عزتی اور رسوائی ہورہی ہے، امارات نے نا صرف صومالیہ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے بلکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھی بیوقوف بناتے ہوئے ایک ایسی ریاست کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو غیر تسلیم شدہ اور غیر قانونی ریاست ہے۔

The post اقوام متحدہ میں صومالیہ کے ہاتھوں امارات کی چھترول appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J1pqsK
via IFTTT

No comments:
Write komentar