Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

آج دنیا بھر میں جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلام منایا جارہا ہے

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب ولادت باسعات کی مناسبت سے پاکستان سمیت ایران اورمختلف ملکوں میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔جشن کے بڑے بڑے اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھاکے مرقد پاک میں منعقد کیے جارہے ہیں۔

دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں بھی فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا جشن جاری ہے اور مساجد و امام بارگاہوں میں قصیدہ خوانی کی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں۔

عراق کے شہر کاظمین میں جہاں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا روضہ واقع ہے بڑی تعداد میں زائرین جمع ہیں اور آپ کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔اس مناسبت سے ہندوستان اور پاکستان میں بھی قصیدہ خوانی کی محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

The post آج دنیا بھر میں جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلام منایا جارہا ہے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GwbF79
via IFTTT

No comments:
Write komentar