Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 79 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 4 پوائنٹس پر بند ہوا۔پی ایس ایکس میں کاروباری دن کا آغاز تیزی سے ہوا اور بلند ترین سطح 45 ہزار 307 پوائنٹس تک بلند ہوا جس کے بعد تنزلی شروع ہوئی اور انڈیکس دن کی کم تر سطح 44 ہزار 936 پر پہنچ گیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 9 ارب 40 کروڑ مالیت کے 23 کروڑ 56 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں بہتر تھا۔

پی ایس ایکس میں 358 کمپنیوں کے کاروبار میں 153 کے لین دین میں اضافہ، 179 کے کاروبار میں کمی اور 26 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں توانائی کا شعبہ 3 کروڑ 18 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا، کیمکل اور فوڈ کا شعبہ بالترتیب 3 کروڑ 16 لاکھ اور 3 کروڑ 3 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔توانائی کے شعبے میں کے الیکٹرک کے کاروبار میں شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کے پیش نظر مثبت تبدیلیاں ریکارڈ کی گئی۔کے الیکٹرک 3 کروڑ 3 لاکھ حصص،

کے لین دین کے ساتھ سرفہرست کمپنی رہی، دوسرے نمبر پر فوجی فوڈز ایک کروڑ 61 لاکھ اور اینگرو پولیمر98 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 96 لاکھ اور فیصل بینک 91 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہی۔

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GA8v1X
via IFTTT

No comments:
Write komentar