Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 29 March 2018

کچرے کے ڈھیر جن کا اثاثہ ، قتل کرنا جن کا مشغلہ ، چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہاتھوں میں بندوقیں ، یہ دنیا کے کس امیر ترین ملک کا احوال ہے ؟ہوش اڑا دینے والی تفصیلات

 

کراکس(ویب ڈیسک) قدرت نے بہت سے ممالک کو بیش قیمت وسائل سے نواز رکھا ہے لیکن بہت کم ممالک ایسے ہیں جن کے عوام کی قسمت میں ان وسائل سے مستفید ہونا بھی لکھا ہے۔ جب کسی ملک کے حکمران اپنے عوام سے مخلص نا ہوں تو چاہے کتنے بھی خزانے

ہوں عام لوگوں کی قسمت بھی بھوک اور افلاس ہی آتا ہے۔ کچھ ایسا ہی المناک حال جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کا ہے۔ یہ ملک تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن معیشت کی بربادی کا یہ عالم ہے کہ بھوک سے بے حال بچوں نے بھی گینگ بنالئے ہیں جو کچرہ اکٹھا کرنے کی جنگ میں ایک دوسرے کا خون بہا رہے ہیں۔ یہ بدقسمت بچے کھانے پینے کی اشیاءکچرے سے ڈھونڈتے ہیں اور ان کے درمیان صبح شام اسی کچرے پر لڑائی ہوتی ہے۔ یہ لڑائی بعض اوقات خونی رنگ اختیار کرجاتی ہے اور بچے چھریوں اور چاقوﺅں سے ایک دوسرے پر حملے کرتے ہیں۔ ’میامی ہیرالڈ‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کراکس کی گلیوں میں اس طرح کے درجنوں گینگ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک ایسے ہی گینگ کا نام چاکاﺅ ہے جس کی سربراہ 16 سالہ لڑکی للیانہ ہے۔ اس کے گینگ میں 15 بچے ہیں جن میں سے سب سے کم عمر ایک بچی ہے جس کی عمر صرف 10 سال ہے۔ اس گینگ کے ہر رکن کے پاس ڈنڈا، چاقو یا ایسا ہی کوئی اور ہتھیار ہے۔ جب یہ کچرے کی تلاش میں نکلتے ہیں تو اپنے ہتھیار ساتھ لے کر جاتے ہیں کیونکہ

کسی بھی وقت انہیں مخالف گینگ کے حملے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

نجی ٹی وی پر الزامات لگانے پر عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔عدالت ے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی

پاکستان آنے سے انکار کے بعد خصوصی عدالت آج پرویز مشرف کے خلاف کیا کارروائی کرنے جا رہی ہے ؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

سابق ٹیسٹ کرکٹر کو نجم سیٹھی کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا۔۔۔۔عدالت سے بڑی کارروائی کی خبر آگئی

تمہاری اوقات ہی کیا ہے تم تو گلی گلی ۔۔۔کامران شاہد کے پروگرام میں زعیم قادری اور فواد چوہدری کے مابین شدیدبحث، لفظی جنگ میں ایسی ایسی باتیں ہو گئیں کہ اینکر کوہی معافی مانگنا پڑ گئی

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں رنویر سنگھ کی ڈانس پرفارمنس کے عوض انہیں کتنا معاوضہ ملے گا ؟ منٹوں کے حساب سے ملنے والی بھاری رقم کی تفصیل آپ کے ہوش اڑ دے گی

ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کا معاملہ، عدالت نے فاروق ستار کو خوشخبری سنا دی

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اس طرح کے درجنوں گینگ ہیں جن کے درمیان آئے روز خونی لڑائیاں ہوتی ہیں۔ ان خوفناک لڑائیوں کا واحد مقصد کچرے میں ملنے والے کھانے کو دوسرے گینگ سے بچانا ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے ان بچوں کو اپنے گھروں میں اتنا کھانا بھی نہیں ملتا جتنا ریستورانوں اور ہوٹلوں کے کچرے سے مل سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سڑکوں پر راتیں گزارنے والے ان بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IdnYCB
via IFTTT

No comments:
Write komentar