واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کے نکلنے سے امریکہ اور ایران کے درمیان محاذ آرائی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ موجودہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی صورت میں مذاکرات کے ذریعے ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے میں کئی عشرے لگ سکتے ہیں۔
انھوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان عدم اعتماد کے ماحول اور دیرینہ خصومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکی اتحادی، بارک اوباما کے دور صدارت میں واشنگٹن کو مذاکرات کے بجائے ایران پر حملہ کرنے پر اکسا رہے تھے۔جان کیری نے ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے موجودہ ایٹمی معاہدے کو روئے زمین کا بہترین معاہدہ قرار دیا۔
The post ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر جان کیری کا انتباہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2GixOXn
via IFTTT


No comments:
Write komentar