Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 28 March 2018

سعودیہ اوراسکے اتحادی حوثیوں کو شکست دینے میں برُی طرح ناکام رہے ہیں:ہسپانوی روزنامہ الپائس

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہسپانوی روزنامہ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ تین سالہ جنگ کے بارے میں لکھا ہے کہ سعودیہ اوراسکے اتحادی حوثیوں کو شکست دینے میں برُی طرح ناکام رہے ہیں جبکہ جارحیت کے نتیجے میں عرب دنیا کے اس غریب ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طورپر تباہ ہوا ہے ۔

ہسپانوی روزنامہ’’ الپائس‘‘ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ تین سالہ جنگ کے بارے میں لکھا کہ سعودیہ اوراسکے اتحادی حوثیوں کو شکست دینے میں برُی طرح ناکام رہے ہیں جبکہ جارحیت کے نتیجے میں عرب دنیا کے اس غریب ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طورپر تباہ ہوا ہے ۔روزنامہ نے لکھا ہے کہ تین سال گذرنے کے باوجود سعودی عرب کی فوجی مداخلت یمنی حزب اختلاف کو شکست دینے میں پوری طرح ناکام رہی ہے ۔

روزنامہ نے لکھا کہ سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں جنوبی یمن کے بہت سے علاقوں میں طاقت کا خلا ءپیدا ہوگیا ہے ا ور القاعدہ وداعش جیسے دہشتگرد گروہ اپنی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اس ہولناک جارحیت کے نتیجے میں علحٰیدگی پسند عناصر ایک بار پھر سراُٹھا رہے ہیں ۔

روزنامہ نے لکھاکہ یمنی فوج اوران کے حوثی اتحادیوں کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں کیونکہ گذشتہ تین سالوں کےد وران حوثیوں اوراسکے اتحادیوں نے متعدد بار سعودی دارالحکومت ریاض کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے ۔روزنامہ کے مطابق جدید ہتھیاروں اورامریکہ وبرطانیہ کی طرف سے مشاوراتی حمایت کے باوجود ریاض حوثیوں کے میزائلوں سے اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہاہے ۔

الپائس کے مطابق سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن میں غیر معمولی انسانی المیہ رونما ہوا ہے اس ملک کی 80 فیصد آبادی کو بین الاقوامی امداد کی اس وقت فوری طور پر ضرورت ہے جبکہ ایک تہائی غذائی قلت کا شکار ہیں ۔

روزنامہ کے مطابق سعودی جارحیت کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر عام شہری ہلاک ہورہےہیں اورسعودیہ اوراسکے اتحادیوں کی طرف سے یمنی عوام کے ظالمانہ اقتصادی محاصرے کے باعث لوگوں کیلئے زیادہ اقتصادی مسائل کھڑے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ پچّیس مارچ دو ہزار پندرہ کو امریکہ کی حمایت اور سعودی عرب کی سرکردگی میں علاقے کے ملکوں کے اتحاد کے حملوں سے یمن میں فوجی مداخلت شروع ہوئی ہے جو بدستور جاری ہے یمن پر حملوں کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری منجملہ عورتیں اور بچے خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ وہ ممالک، جو انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں، یمن میں غیر انسانی جرائم کے بارے میں انھوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان ممالک کی جانب سے وحشیانہ جرائم پر کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا جا رہا ہے۔

The post سعودیہ اوراسکے اتحادی حوثیوں کو شکست دینے میں برُی طرح ناکام رہے ہیں:ہسپانوی روزنامہ الپائس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IW2dIp
via IFTTT

No comments:
Write komentar